جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جمعہ کی
شام سے جاری شدید تصادم آرائی میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے مہلوک
کمانڈر برہان مظفر وانی کے دست راست و جانشین حزب المجاہدین کمانڈر سبزار
احمد بٹ کے سمیت دو جنگجوؤں کو ہلاک
کیا گیا ہے۔دوسری جانب تصادم آرائی کے مقام سیموہ ترال میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ان جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیلٹ فائرنگ اور آنسو گیس کے
شدید استعمال کے سبب متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔